کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کی سخت جیل مریم نواز نے کاٹی بانی پی ٹی آئی 15 دن نہیں کاٹ سکتے۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں۔
یاد رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل کے باہر 2 لڑکیوں نے انڈا دے مارا تھا۔
پولیس نے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے لیا تھا، پی ٹی آئی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نے کارروائی کیلئے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دی۔