• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی رکوائیں: گریٹا تھنبرگ

ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی رکوائیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ غزہ کے لیے امداد لانے والے فلوٹیلا میں موجود ہیں۔

گریٹا تھنبرگ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے ہوتے ہوئے اسرائیلی صدر کے ساتھ ممکنہ ملاقات سے قبل برطانوی وزیراعظم کی جانب سے غزہ میں نسل کشی پر ایک طویل خاموشی موجود ہے۔

گریٹا تھنبرگ نے برطانوی وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسرائیلی سربراہ سے ملاقات نہ کریں۔

گریٹا تھنبرگ نے مزید کہا کہ دنیا جاگ گئی ہے اور لوگوں نے غزہ کے لوگوں کا براہ راست قتل عام مسترد کردیا ہے۔ دنیا بھر میں شہری اٹھ کھڑے ہوئے ہیں لیکن منظر سے وہ لوگ غائب ہیں جن کی ذمہ داری ہے کہ اس نسل کشی کو روکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید