• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارلوس الکاراز نے جینک سنر کو شکست دے کر یو ایس اوپن جیت لیا

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے 2025ء یو ایس اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سنر کو شکست دے کر ناصرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ دوبارہ عالمی نمبر ون رینکنگ بھی حاصل کرلی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں 22 سالہ الکاراز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنر کو چار سیٹ کے مقابلے میں 6-2، 3-6، 6-1 اور 6-4 سے شکست دی اور اس فتح کے ساتھ ہی الکاراز نے اپنا چھٹا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا۔

یہ الکاراز کا دوسرا یو ایس اوپن ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2022ء میں بھی یہ ٹائٹل جیت چکے تھے، ان کے دیگر گرینڈ سلیم اعزازات میں ومبلڈن (2023، 2024) اور فرنچ اوپن (2024، 2025) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل تیسری مرتبہ ہے جب الکاراز اور سنر کسی بھی گرینڈ سلیم فائنل میں مد مقابل آئے ہوں۔ ٹینس تجزیہ کار دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلوں کو نئے اور کھیل کے سب سے بڑے مقابلے قرار دے رہے ہیں۔ 

تازہ ترین ریکارڈ کے مطابق الکاراز نے سنر کو مجموعی طور پر 15 میچز میں سے 10 میں شکست دی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید