سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت اور راشد لطیف نے سری لنکن ٹیم کے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
سکندر بخت نے جیو نیوز سے گفتگو میں پاک سری لنکا سیریز میں گڑبڑ کی کوشش میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
انہوں نے راولپنڈی کے عوام سے اپیل کی کہ اگلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کریں۔
سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی اسٹیڈیم میں سری لنکن جھنڈے لہرا کر ٹیم کا استقبال کریں، یہ اقدام دہشتگردوں کے ارادوں کو خاک میں ملا دے گا۔
دوسری جانب سابق کرکٹر راشد لطیف نے بھی سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا تب پاکستان نے مدد کی۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ تامل خانہ جنگی کے دنوں میں بھی پاکستان سری لنکا کا دورہ کرتا رہا تھا۔