• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو دورۂ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ 

سری لنکا کے دورہ پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستانیوں کی جانب سے لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان آمد پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کے مشکور ہیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد اور شاندار کرکٹ کھیل پیش کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں سری لنکن ٹیم کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی 14 اور 16 نومبر کو ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم  لاہور قلندرز نے بھی کرکٹ ٹور جاری رکھنے پر  سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر کیا ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو دورۂ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو اس کے متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ، ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید