• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے بنگلادیش کی دسمبر میں ٹرائی سیریز کی پیشکش مسترد کردی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کی دسمبر میں ٹرائی سیریز کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز کے پلان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخواست قبول نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق شاہین، بابراعظم و دیگر چند کھلاڑی دسمبر میں پہلے سے بِگ بیش کھیلنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید