• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری، پہلا نمبر کس کا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کی پہلی پوزیشن برقرار جبکہ ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستانی بلے باز بابر اعظم 2 درجہ تنز لی کے بعد 7ویں نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا کی دو دو درجہ بہتری کے بعد بلترتیب 11ویں اور 12ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک 4 درجہ بہتری کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 14 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 4 درجے تنز لی کے بعد 27ویں نمبر پر چلے گئے۔

اوپنر فخر زمان کی 5 درجے تنز لی کے بعد رینکنگ 31 ہوگئی جبکہ صائم ایوب 18 درجے بہتر ی کے بعد 36ویں پوزیشن پرموجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں افغان بولر راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارانگا ایک درجہ بہتری کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے۔

پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی ایک درجہ تنز لی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ ابرار احمد 18 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سری لنکا کے کیتھ فلیچر اور اسیتھا فرنینڈو کی 6، 6 درجہ بہتری، دونوں بلترتیب 25 اور 26 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

فاسٹ بالر حارث رؤف دو درجہ بہتری کے بعد 29 ویں اور محمد نواز 5 درجہ بہتری کے بعد 65ویں نمبر پر آگئے۔

ساؤتھ افریقہ کے ناندرے برگر 46 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 73 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید