متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں بدلتے ہوئے عالمی وعلاقائی جیو اسٹریٹجک حالات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا اور سمندری شعبے میں تعاون کو علاقائی امن و استحکام کیلئے ناگزیر قرار دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کی بحریہ کے کمانڈر نے پاک افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، کارہائے نمایاں اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتی نے علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں کو بھی سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔