• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران بدمزگی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران بدمزگی کا واقعہ پیش آیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کی صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ہوئی، تحریک انصاف کے کارکنان نے صحافی پر تشدد کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے صحافیوں کو دھکے بھی دیے، جس پر صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، بائیکاٹ صحافیوں پر پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے کیا گیا۔

صحافی کے سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔

قومی خبریں سے مزید