• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کیس: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ملزم کی والدہ سے ملاقات اور معاوضہ دینے کا حکم


پشاور ہائیکورٹ میں لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے  ملزم کی والدہ سے ملاقات اور انہیں معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔

لاپتا افراد سے متعلق 14 درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کا بیٹا حراستی مرکز میں ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے درخواست گزار خاتون سے کہا کہ آپ کے بیٹے کا پتا چل گیا، دل مضبوط کریں، پشتون مضبوط لوگ ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ والدہ کی بیٹے سے ملاقات کروائی جائے، ہم اس بارے میں رپورٹ مانگتے ہیں کہ اسے کیوں پکڑا ہے؟ ملزم کی ماں اور بہنوں سے ملاقات کیلئے انتظامات کیےجائیں۔

 چیف جسٹس نے حکم دیا کہ متاثرہ خاندان کا واحد کفیل تھا، اسے معاوضہ بھی دیا جائے، وکلاء فیس وصول کریں لیکن استطاعت نہ رکھنے والے سائلیں کیلئے کیسز مفت لڑیں، کئی وکلاء نے ٹرسٹ قائم کیے ہیں اور مفت قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید