• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: سیلاب کی تباہ کاریاں، 4300 دیہات، 42 لاکھ افراد متاثر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ شدید سیلاب کے باعث 4300 سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سیلاب سے مجموعی طور پر 42 لاکھ 1 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے 21 لاکھ 63 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ مویشیوں کے علاج کے لیے431 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 15 لاکھ 79 ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 90 فیصد تک بھر چکا ہے۔ پونگ ڈیم 99 فیصد اور تھین ڈیم بھی 97 فیصد تک بھر چکا ہے۔

صوبائی ریلیف کمشنر نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے باعث 60 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید