متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سینئر سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ دل و جان سے کھڑا ہے اور اسرائیل کے غدارانہ حملے کی مذمت کرتا ہے جس نے اسے نشانہ بنایا۔
ایک بیان میں اماراتی سینئر سفارتی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ عرب خلیجی ریاستوں کی سلامتی ناقابلِ تقسیم ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک اس جارحیت کا مقابلہ کرنے میں قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔