• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب الرٹ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا اور پاکستان کو آگاہ کر دیا۔

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑنے سے متعلق اطلاع دی۔

وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا۔

فلڈ الرٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا تھا جس کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید