دریائے چناب کا سیلابی پانی ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جلالپور پیروالا شہر کو سیلابی پانی سے بدستور خطرہ ہے۔
ملتان، میانوالی، راولپنڈی سیکشن پرٹریک متاثر ہے جس سے ٹرینوں کی آمدو رفت بند ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سیلاب سے ٹریک متاثرہونے کے باعث تھل ایکسپریس اور مہرایکسپریس تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے۔