• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: تحصیل علی پور میں سیلابی صورتحال، کئی علاقوں میں پانی داخل

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ریسکیو کے مطابق سیلاب سے تحصیل علی پور کے علاقے خیرپور سادات، سلطان پور، خان گڑھ ڈومہ کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہے۔ 

عظمت پور بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں زیرآب آگئیں جبکہ مختلف علاقوں میں اب تک ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں بھی زیرآب ہیں۔

ریسکیو کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید