• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن: وزیر صحت حلف برداری کے چند گھنٹے بعد پریس کانفرنس کے دوران بیہوش ہو کر گر پڑیں

اسکرین گریبز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
اسکرین گریبز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سوئیڈن کی وزیرِ صحت ایلیسابیٹ لان گزشتہ روز عہدہ سنبھالنے کے چند ہی گھنٹے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران اسٹیج پر گِر کر بےہوش ہو گئیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 48 سالہ ایلیسابیٹ لان وزیرِ اعظم، ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ کے ہمراہ صحافیوں کے سوالات سن رہی تھیں۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک صحافی کی بات غور سے سُن رہی تھیں کہ اچانک بے ہوش ہو کر فرش پر گر پڑیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ ایبا بُش فوری طور پر اُن کی جانب دوڑیں اور اِنہیں اُٹھانے کی کوشش کی جبکہ دیگر حکومتی اہلکار اور صحافی بھی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایلیسابیٹ لان چند لمحوں تک بے ہوش رہیں جس کے بعد سیکیورٹی عملے نے اِنہیں سہارا دے کر اُٹھایا۔

کچھ دیر بعد ایلیسابیٹ لان دوبارہ پریس کانفرنس میں لوٹ آئیں اور اس واقعے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بالکل غیر معمولی دن ہے، ایسا تب ہوتا ہے جب اِن کا بلَڈ شوگر لیول اچانک کم ہو جائے۔

اس واقعے کے بعد پریس کانفرنس مختصر کر دی گئی اور سوال و جواب کا سیشن بھی منسوخ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایلیسابیٹ لان کو پیر کے روز مستعفی ہونے والی وزیرِ صحت، آکو انکاربرگ یوہانسون کی جگہ یہ منصب سونپا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید