بہاولپور میں نادرن بائی پاس روڈ کے قریب ایک اور زمیندارہ بند ٹوٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں پانی شہری علاقے جھانگی والا روڈ کے نشیبی علاقوں کی طرف بڑھنے لگا ہے۔
دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث متعدد بستیاں زیرِ آب آ گئی ہیں اور علاقہ مکینوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب ریسکیو کے ذرائع کے مطابق نجی کشتی کے مالکان کی جانب سے متاثرین سیلاب سے زائد رقم لینے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں نے نجی کشتی مالکان کی زائد کرائے سے متعلق شکایت کی تھی۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی کمشنرنے نجی کشتیاں تحویل میں لے کر سرکاری ریسکیو آپریشن کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو کیا جائے۔