چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے شکوہ کیا ہے کہ کمرشل بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز 400 روپے بڑھا کر 750 روپے کر دیے گئے۔
اپنے بیان میں عتیق میر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کو از خود یہ اضافہ کرنے کا اختیار کس نے دیا ہے؟ حکامِ بالا اس بات کا نوٹس لیں۔
چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی کارکردگی کیا ہے جو یہ رقم وصول کر رہی ہے؟