فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آڈٹ کی صلاحیت بڑھانے کےلیے تقریباً 1600 آڈیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف بی آر کے مطابق شوگر، سیمنٹ، تمباکو، کھاد، مشروبات اور ٹیکسٹائل میں ڈیجیٹل پروڈکشن مانیٹرنگ متعارف کرائی ہے۔
آڈٹ کے لیے ٹیکس دہندگان کا انتخاب مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک پیرامیٹرز کے تحت کیا جائے گا، ٹرانسفارمیشن پلان سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.24 فیصد ہو چکی ہے۔
فیس لیس کسٹمز اپریزمنٹ کی وجہ سے فی گڈز ڈیکلریشن محصولات میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کے مقابلہ میں انفورسمنٹ کی وجہ سے محصولات میں 8 گنا اضافہ ہوا ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی سہولت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایل ٹی او کراچی میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے فیسیلٹیشن ڈویژن قائم کیا گیا ہے۔