• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھوت ……

رات کا وقت تھا۔ ایک ٹرین پٹڑی پر دوڑ رہی تھی۔

ایک خاموش اور تاریک ڈبے میں دو آدمی محو سفر تھے۔

آخر ایک مسافر نے خاموشی توڑی، اور دوسرے سے سوال کیا:

’’کیا آپ بھوتوں پر یقین رکھتے ہیں؟‘‘

’’نہیں۔‘‘ دوسرے نے کہا:’’میں صرف بھوک پر یقین رکھتا ہوں،

بھوک، جو بھوتوں سے زیادہ خطرناک ہے۔‘‘

پہلے نے گہرا سانس لیا۔ ’’میں بھی بھوتوں پر یقین نہیں رکھتا،

مجھے لگتا ہے کہ وقت… سب سے بڑا بھوت ہے،

جو سب کچھ نگل لیتا ہے۔‘‘

ڈبے میں پھر خاموشی چھا گئی۔ اندھیرا گہرا ہونے لگا۔ ٹھنڈ بڑھ گئی۔

کچھ دیر بعد ٹی ٹی آیا…تو ڈبہ خالی تھا۔

تازہ ترین