• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے دوحا پر اسرائیلی حملے کو قطر کی خودمختاری کیخلاف قرار دیدیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین نے قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے قطر کی آزادی و خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ یہ حملہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ 

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین غزہ جنگ بندی مذاکرات کو جان بوجھ کر ختم کرنے کے اقدام کو مسترد کرتا ہے۔ اس حملے کا تعلق خطے سے باہر کے ایک ملک کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک موقف سے ہے جو ایک فریق کے لیے حد درجہ جانب دارانہ ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ چین اسرائیل سے خاص طور پر یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ تنازعہ ختم اور مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کرے جب کہ وہ اس کے بالکل برخلاف کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید