• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ شنگھائی سے بیجنگ پہنچ گئے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری شنگھائی سے بیجنگ پہنچ گئے، وہ آج چینی وزرا سے ملاقات کریں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدھ کو شنگھائی پہنچے تھے جہاں چینی حکام اور پاکستانی قونصل خانے کے عملے نے انکا استقبال کیا۔ 

وہ مختصر قیام کے بعد بیجنگ پہنچے ہیں جہاں وزرا سے ملاقات اور صنعتی یونٹس کا دورہ کریں گے۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ شاندار استقبال پر چینی حکام کے شکر گزار ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ دونوں ملکوں میں صنعتی تعاون بڑھایا جائے۔

 کامران ٹیسوری نے امید ظاہر کی کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔


قومی خبریں سے مزید