ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، کشتی میں 19 افراد سوار تھے۔
سی پی او ملتان کے مطابق کشتی میں سوار 18 افراد کو بچا لیا گیا، ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ٹیم متاثرین سیلاب کو موضع دراب پور سے ریسکیو کرکے لا رہی تھی۔
بدھ کی شام مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوبنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں دس سے زائد افراد پہلے ہی سوار تھے، مزید ایک شخص نے کشتی میں لٹکنے کی کوشش کی تو پانی بھرنے سے کشتی اپنا توازن کھو کر الٹ گئی۔
واضح رہے کہ دریائے چناب کا سیلابی پانی ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں تباہی مچاتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔