• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار بیوی سے بھی زیادہ کس سے پیار کرتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور   ٹوئنکل کھننہ—فائل فوٹو
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور   ٹوئنکل کھننہ—فائل فوٹو

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے بتایا ہے کہ انکی بیوی سے زیادہ اُن سے کون پیار کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے ’کھلاڑی‘ اکشے کمار نے اپنی 58ویں سالگرہ پر یہ اقرار کیا کہ انکے مداح ان کو انکی بیگم ٹوئنکل کھنہ سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں۔

اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ کی محبت چاہیے بس یہ یاد رکھنا جب وقت ملے میرے لیے دعا کر دیا کریں۔

اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اداکار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے شوہر سے پوچھا، ’اب تو میرے پاس بھی موقع ہے کہ آج، اب بتائیں کہ آپ مجھ سے زیادہ پیار کرتے ہیں یا اپنے فینز سے؟‘

اس سوال پر اکشے کمار نے زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا، ’میں مداحوں سے زیادہ پیار کرتا ہوں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید