• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل کھنہ نے 48ویں سالگرہ اکشے کمار اور قریبی دوستوں کیساتھ منائی

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے آج اپنی 48ویں سالگرہ منائی، ان کے خاوند اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں ٹوئنکل بی جیز کے مشہور زمانہ گیت ’اسٹیئنگ الائف‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔

اکشے کمار نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ کی تمام تر بےساختگی روزانہ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ لیکن میں آپ سے جتنا پیار کرتا ہوں اسی طرح میں چاہتا ہوں کہ آپ کو گانا چھوڑ دینا چاہیے، سالگرہ مبارک ہو ٹینا۔

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے انسٹاگرام سے اکشے کمار اور قریبی دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین سالگرہ ان لوگوں کے ساتھ جنہیں میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں۔

ٹوئنکل نے سالگرہ کی مبارک باد پر سب کا شکریہ ادا کیا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید