• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 سالہ شخص کی غذائی نالی سے 9 انچ لمبی ٹوتھ پک نکال لی گئی

تصویر:بھارتی میڈیا
تصویر:بھارتی میڈیا

بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 80 سالہ شخص کی غذائی نالی سے 9 انچ لمبی ٹوتھ پک نکال لی، یہ پیچیدہ سرجری تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

مریض دانت صاف کرتے ہوئے غلطی سے ٹوتھ پک نگل گیا تھا، اس کے بعد انہیں شدید تکلیف اور نگلنے میں دشواری ہونے لگی، جس کے باعث وہ تقریباً ایک ہفتے تک کھانا نہ کھا سکے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ای این ٹی (ENT) شعبے کی خصوصی ٹیم نے اویسوفاگوسکوپک تکنیک کے ذریعے آپریشن کیا، مریض کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے بےہوشی کی دوا دینا خاصاً خطرناک تھا، لیکن ماہر ڈاکٹروں نے احتیاط کے ساتھ ٹوتھ پک کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق مریض کے گھر والوں نے ابتدائی طور پر دوسرے مراکز سے علاج کروانے کی کوشش کی مگر کوئی کامیابی نہ ملی، بالآخر انہیں  برہمپور کے ایم کے سی جی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد فوری طور پر سرجری کی۔

بتایا جارہا ہے کہ اہل خانہ کی خود سے ٹوتھ پک نکالنے کی کوششیں مریض کے لیے مزید تکلیف دہ ثابت ہوئی تھیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، مریض کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید