• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

33 سالہ شخص کے پھیپھڑوں سے 26 سال پرانا پین کا ڈھکن نکال لیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 33 سالہ شخص کے پھیپھڑوں سے 26 سال بعد پلاسٹک کے پین کا ڈھکن نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریض نے 7 سال کی عمر میں کھیلتے ہوئے غلطی سے پین کا ڈھکن نگل لیا تھا، اس کے بعد طویل عرصے تک اسے کوئی بڑی طبی پیچیدگی پیش نہیں آئی، تاہم حال ہی میں اسے مسلسل کھانسی اور بلغم میں خون آنے کی شکایت ہوئی جس پر وہ اسپتال پہنچا۔

ابتدائی معائنے اور ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ مریض کے پھیپھڑوں میں کوئی چیز موجود ہے، معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سر گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے آپریشن کیا۔

سرجری کے دوران ڈاکٹروں کو یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ مریض کے پھیپھڑوں میں 26 سال پرانا پین کا ڈھکن موجود ہے، جسے آپریشن کے بعد کامیابی سے نکال لیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق اس وقت مریض کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یابی کی طرف گامزن ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید