نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارش اور سیلاب سے جانی اور مالی نقصان کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 932 افراد جاں بحق اور 1 ہزار57 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے باعث 246 افراد جاں بحق اور 658 زخمی ہوئے، جبکہ خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 504 اور زخمیوں کی 218 ہوگئی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث سندھ میں 68 اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سندھ میں زخمیوں کی تعداد 87 اور بلوچستان میں 5 ہوگئی۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 41 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے، جبکہ آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 38 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث جاں بحق افراد میں 527 مرد، 153 خواتین اور 252 بچے شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 449 مرد 288 خواتین اور 320 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک 8 ہزار 217 مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ 6 ہزار 508 مویشی مارے گئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں 671 کلو میٹر سڑکوں اور 239 پلوں کو نقصان پہنچا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 4817 ریسکیو آپریشنز میں 25 لاکھ 44 ہزار افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ 1626 ریلیف کیمپس میں اب تک 2 لاکھ 62 ہزار 929 افراد کو طبی امداد دی گئی۔