پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان بیٹنگ اور بولنگ کا سخت مقابلہ ہو گا۔
دبئی میں کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کافی پُراعتماد دکھائی دی ہے، ٹاس اہم کردارادا کرے گا۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ دبئی کی پچ شارجہ سے کچھ مختلف ہے، معائنہ کرنا گیم کا حصہ ہے، ہمارے پاس ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔
پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کے لیے بہتر لگ رہی ہے، پاکستانی بیٹنگ حالیہ دنوں میں بہتر ہوئی ہے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ شارجہ کی مشکل پچ پر بھی پاکستانی بیٹرز نے کمال بیٹنگ کی تھی۔