• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے کی بڑی کامیابی، عدالت نے شخصی حقوق کے تحفظ کو تسلیم کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بڑی کامیابی مل گئی، دہلی ہائی کورٹ نے ان کے شخصی حقوق کے تحفظ کو تسلیم کرلیا۔

دہلی ہائیکورٹ نے آبزرویش میں کہا کہ کسی شخص کی ذاتی خصوصیات کا غیر مجاز استعمال نہ صرف اس کے حق رازداری کی خلاف ورزی ہے بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے حق کو بھی مجروح کرتا ہے۔ 

عدالت نے جمعرات کو 52 سالہ ایشوریا رائے بچن کی شخصیت کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے کیس میں آبزرویش دیتے ہوئے کہا کہ کسی فرد کی ذاتی خصوصیات کا بلا اجازت استعمال نہ صرف اُس کے حق رازداری  کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس کے وقار کے ساتھ جینے کے حق کو بھی پامال کرتا ہے۔

عدالت کے جج تیجس کاریا نے مختلف اداروں کو اداکارہ کی ذاتی خصوصیات جیسے کہ ان کا نام اور تصاویر، حتیٰ کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بھی اس کے غلط استعمال سے روک دیا اور کہا کہ شخصیت کے حقوق کا ایسا غلط استعمال اداکارہ کی شہرت کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

دریں اثنا ایشوریا کے شوہر ابھیشیک بچن نے بھی دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے تاکہ اپنی تشہیری اور شخصی حقوق کے تحفظ کی درخواست کی جا سکے۔ انکا کہنا تھا کہ ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز کو ان کی تصویر، شکل و صورت، شخصیت یا کسی بھی جعلی ویڈیوز کے استعمال سے روکا جائے۔ 

اس درخواست میں ان ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی بھی اپیل کی گئی ہے جو بغیر اجازت بشمول بالی ووڈ ٹی شاپ جو تصاویر والے ٹی شرٹس اور دیگر اشیاء فروخت کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید