• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی شادی خلا یا سمندر کی تہہ میں؟ افواہیں سرِعام

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور ہسپانوی نژاد اداکارہ آنا دے آرمس ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں، وہ اپنی شادی کی ایسی پلاننگ کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں دھوم مچادے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار اپنی شادی کے لیے غیر معمولی اور ایڈونچر طرز کے خیالات پر غور کر رہے ہیں، جس میں زیرِ آب تقریب، اسکائی ڈائیونگ کے دوران فضا میں وعدے اور عہد کرنے، حتیٰ کہ خلا میں شادی کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرناک اسٹنٹس اور خلا کی کھوج کے شوقین کروز چاہتے ہیں کہ ان کا سب سے بڑا دن زندگی کا سب سے بڑا تجربہ بنے۔

 ریڈار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق دونوں ستاروں نے کئی تصورات پر بات کی ہے، جس میں کروز کو خلا میں شادی کرنے کا امکان سب سے زیادہ پُرکشش لگ رہا ہے۔

اسکائی ڈائیونگ کے دوران عہد و پیمان دہرانے کا آئیڈیا بھی زیرِ بحث آیا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ جوڑا اپنی شادی کو جتنا ممکن ہو منفرد اور یادگار بنانا چاہتا ہے۔

یہ خبر ان افواہوں کے بعد سامنے آئی ہے جو کئی ماہ سے گردش کر رہی ہیں کہ مشن امپاسبل اسٹار اور آنا دے آرمس اکثر عوامی مقامات پر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں، اگرچہ دونوں نے اپنے رشتے پر کبھی کھل کر بات نہیں کی، لیکن ان کی ایک ساتھ موجودگی  مداحوں اور میڈیا کو تجسس میں مبتلا رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل میمی راجرز، نیکول کڈمین اور کیٹی ہومز سے شادی کر چکے ہیں، جبکہ آنا دے آرمس نے ماضی میں ہسپانوی اداکار مارک کلوت سے شادی کی تھی اور ان کا نام اداکار بین ایفلیک کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

ابھی تک کروز اور ڈی آرمس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ان کی ممکنہ غیر معمولی شادی کی افواہیں تیزی سے چھائی ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید