• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریما اور میرا کا آپس میں جھگڑا رہتا، صائمہ جھگڑوں سے دور رہتی تھی: سنگیتا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف فلمساز سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ 90 کی دہائی کی ہیروئنز آج شاذ و نادر ہی آپس میں ملتی ہیں۔

حال ہی میں سنگیتا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی اور ماضی کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ 90 کی دہائی اداکارائیں آج شاذ و نادر ہی آپس میں ملتی ہیں۔

فلم سیٹ پر ہونے والے لڑائی جھگڑوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کی ریما اور میرا کا اکثر ’نمبر ون‘ کے چکر میں جھگڑا رہتا تھا جبکہ صائمہ دھیمے مزاج کی اور ایسی سرگرمیوں سے دور رہنے والوں میں سے تھیں۔

سنگیتا نے بتایا کہ میں نے صائمہ کو کبھی کسی کی برائی کرتے نہیں دیکھا، وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھی۔ میں نے انہیں کبھی کسی سے لڑتے نہیں دیکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید