• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد نے ایسی نظر لگائی کہ میری داڑھی کے سفید بال آگئے: احمد علی بٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف کامیڈین احمد علی بٹ نے کہا ہے کہ میری داڑھی کے سفید بالوں کے پیچھے فہد مصطفیٰ کا ہاتھ ہے۔

حال ہی میں احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں فیضان شیخ کو بطور مہمان مدعو کیا اور مختلف امور پر بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران ان دونوں نے فہد مصطفیٰ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی منفرد عادت کا تذکرہ کیا۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ میں فہد کو بھی یہ چیز کہہ چکا ہوں کہ اس کی وجہ سے میری داڑھی کے سفید بال آئے ییں۔

انہوں نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں جس وقت جے پی این اے 2 کر رہا تھا تو اس وقت ایک دفعہ میں اپنی داڑھی چیک کر رہا تھا کہ فہد آیا اور کہنے لگا کہ ابھی تک چٹے بال (سفید بال) نہیں آئے؟ میں نے کہا کہ نہیں اور اس کے ٹھیک ایک سال بعد میری داڑھی میں سفید بال آگئے۔

انہوں نے کہا کہ فہد نے ایسی نظر لگائی کے بس، یہ بات میں نے اسے فون کر کے کہی بھی کہ تمہاری وجہ سے میرے سفید بال آئے ہیں۔

اس پر فیضان شیخ نے بھی ایک قصہ سنایا اور کہا کہ میں میچ میں گیا، میچ دیکھنے کے بجائے وہ میرے پاس آئے اور میری ٹھوڑی پکڑ کر کہنے لگے کہ آگئے نہ تمہارے بھی سفید بال، میں نے ان سے یہی کہا کہ اس میں اتنا خوش ہونے والی کیا بات ہے؟

احمد علی بٹ نے دیگر ساتھیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ اور اپنی داڑھی کو کم از کم 5 فٹ دور رکھیں، اسے قریب بھی نہیں آنے دیں فہد مصطفیٰ سفید بال آنے پر بہت خوش ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید