ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 5 ستمبر کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 5 ستمبر تک ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 68 کروڑ ڈالرز رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز اضافے سے 14 ارب 33 کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 5 ارب 34 کروڑ ڈالرز ہو گئے۔