• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ 2025ء کا شیڈول تبدیل، نئی تاریخ کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایات پر میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ نمائندوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

پی ایم ڈی سی نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 26 اکتوبر 2025ء بروز اتوار کو ہوگا۔ 

پی ایم ڈی سی کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں طلبا و طالبات کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ ری شیڈول کیا، یہ فیصلہ طلبا کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ پہلے 5 اکتوبر 2025ء کو منعقد ہونا تھے۔

قومی خبریں سے مزید