نیپال میں جین زی مظاہروں کے بعد سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو آج عبوری وزیراعظم مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کی کشیدگی کے بعد اب نیپال میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔
ملک میں کچھ سڑکیں اب بھی بند ہیں جبکہ فوج کا گشت بھی جاری ہے، علاوہ ازیں شام 7 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے۔
یاد رہے کہ نیپال میں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں51 افراد ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔