ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، قیمت سرکاری ریٹ سے بدستور زیادہ ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 184 روپے ایک پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی195 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پر مجبور ہیں، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپےفی کلو پر برقرار ہے۔