• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ 2025ء: کرکٹ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

ایشیا کپ 2025ء کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا۔

میچ کی تیاریوں کے لیے بھارتی ٹیم آج آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرحدی کشیدگی کے بعد پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کا یہ پہلا ٹکراؤ ہوگا۔

گزشتہ روز اس پر بات کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت میچ سے متعلق حکومت کے فیصلے کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرلیا ہے۔

کوٹک نے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ جب بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہے تو ہماری توجہ صرف میچ پر ہی ہے، پاکستان بمقابلہ بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے اور کھلاڑی اسی پر توجہ دے رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید