• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ بھی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار تو نہیں؟ یہ علامتیں ضرور چیک کریں

وٹامن ڈی اگر جسم میں خطرناک حد تک کم ہوجائے تو کیا ہوسکتا ہے؟ ہلاکر رکھ دینے والی علامتیں سامنے آگئیں۔

کیا آپ ہمیشہ تھکن کے ساتھ جسمانی درد یا چڑچڑاپن محسوس کرتے ہیں؟ یہ تناؤ نہیں بلکہ وٹامن ڈی کی کمی کی خاموش علامتیں ہیں، جو آپ کے جسم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

کمزور ہڈیاں، کمزور قوت مدافعت، ہمیشہ تھکن یا جسم میں توانائی کم ہے، بار بار بیمار ہورہے ہیں، نزلہ، زکام یا انفیکشن ہورہا ہے، موڈ خراب ہے، بے چینی اور ڈپریشن ہے تو یہ وٹامن ڈی کے خطرناک حدتک کمی کی علامتیں ہیں۔

اگر آپ کے زخم دیر سے بھر رہے ہیں، بال معمول سے زیادہ جھڑ رہے ہیں، وزن بڑھ رہا اور پیٹ پر چربی جمع ہو رہی ہے، نیند کم ہوئی ہے یا بے خوابی اور بے چینی ہے، یادداشت کمزور ہو رہی ہے، فوکس نہیں کر پا رہے تو آپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔

اگر یہ علامتیں ہیں اور آپ انہیں نظر انداز کر رہے ہیں تو ایسا نہ کریں بلکہ آسان طریقوں سے صحت کو بحال کریں۔

وٹامن ڈی کو سن شائن وٹامن کہا جاتا ہے، تحقیق کے مطابق دنیا کی تقریباً 50 فیصد آبادی بغیر جانے اس کا شکار ہے، پہلے آپ اس سے متعلق ٹیسٹ کروائیں۔

وٹامن ڈی کی کمی ہے تو کیا کریں؟

اگر آپ جان گئے ہیں کہ آپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 15 تا 20 منٹ دھوپ لیں، ساتھ ہی انڈے، مچھلی، دودھ اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں۔

وٹامن ڈی کی کمی سے نجات کے لیے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق ادویات لیں، ورزش کریں، صبح کی سیر کو جائیں، پروٹین، آئرن اور بایوٹن کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

اپنے لائف اسٹائل میں تبدیلی لائیں، رات کا اسکرین ٹائم کم کردیں، ان چند کوششوں سے آپ میں وٹامن ڈی کی سطح بہتر ہوجائے، جس سے آپ کا موڈ بہتر ہوگا، توانائی لوٹ آئے گی اور صحت بھی بہتر ہوجائے گی۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید