بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے شوہر وکی جین حادثے میں زخمی ہوگئے، ان کے ہاتھ میں 45 ٹانکے لگے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز سندیپ سنگھ نے وکی جین کے حادثے اور جوڑے کی اسپتال میں ملاقات کی اطلاع دی، ساتھ ہی سوشل میڈیاپر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔
وکی جین ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں تکلیف دہ حادثہ پیش آیا، شیشے کے ٹکر اُن کے ہاتھ میں گھس گئے اور انہیں 45 ٹکے لگے ہیں۔
انکیتا لوکھنڈے مسلسل وکی جین کے ساتھ ہیں، وہ جذباتی طور پر کافی پریشان نظر آرہی ہیں، وہ شوہر کی اسپتال میں تیمارداری بھی کر رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز میں بتایا گیا ہے کہ وکی جین نے حادثے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری ہے، وہ ہنسنے اور مسکرانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
فلمساز سندیپ سنگھ نے مزید کہاکہ انکیتا لوکھنڈے ایک سپر وومن ہے، جو 72 گھنٹے سے پریشان بھی ہے اور شوہر کی دیکھ بحال میں مصروف بھی ہے، یہی محبت وکی کی ہمت اور طاقت ہے۔
یاد رہے کہ انکیتا اور وکی جین نے 2019ء سے تعلق میں ہیں، جوڑے نے دسمبر 2021ء میں شادی کی، انہوں نے بگ باس 17 میں بھی شرکت کی تھی۔