• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان میں، 12 ٹیمیں فائنل

پہلا اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 21 نومبر سے پاکستان میں شروع ہوگا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کو براہ راست نشر کرنے کےلیے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کےچیئر مین فواد اعجاز نے بتایا کہ 40 سال سے زائد العمر کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے، اس سے قبل انڈر 45، انڈر 50 اور انڈر 60 کے ایونٹس ہوچکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید