پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2024ء میں لیونل میسی کو دولت کمانے میں بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ دولت کمانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برس 192 اعشاریہ 40 ملین پاؤنڈ، یعنی سوا 72 ارب پاکستانی روپے کمائے جو لیونل میسی کی کمائی تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔
سعودی عرب کی کھیلوں کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری نے کئی کھلاڑیوں کی کمائی اور دولت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
گزشتہ روز رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار پرفارمنس دکھائی تھی اور عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا لیکن اب کی بار انہوں نے دنیا کو اپنی کمائی سے حیران کردیا ہے۔
اگر اُن کی ایک سال کی کمائی کو روزانہ کی آمدن میں تقسیم کیا جائے تو وہ تقریباً 5 لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے، جو کسی بھی کھلاڑی کی کمائی سے بہت زیادہ ہے۔
فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو پہلے، گالفر جون راہم دوسرے اور لیونل میسی تیسرے نمبر پر ہیں، ان کی کمائی میں تنخواہ اور اشتہارات کی آمدن شامل ہے۔