قطر پر اسرائیلی حملے سے پیدا صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف دو روزہ اجلاس آج سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے آج قطر روانہ ہوں گے۔
اجلاس میں قطر پر اسرائیلی حملے کیخلاف قرارداد کا مسودہ تیار کیا جائے گا جس کی منظوری پیر کو سربراہ اجلاس میں دی جائے گی۔
اجلاس کا مقصد اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف عرب اور مسلم ممالک کا قطر سے اظہار یکجہتی ہے۔
سربراہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔