• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ٹرمپ ناخوش ہیں: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں، مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔

اسرائیل پہنچنے اور نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اسرائیل سے تعلقات بہت مضبوط ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کو ردِعمل سے خبردار کر دیا تھا، اسرائیلی ردِعمل ان ہی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ قطر میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہے ہیں، قطر پر حملے کے اثرات سے متعلق اسرائیلی وزیرِ اعظم سے بات کریں گے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے قطر میں موجود حماس قیادت پر غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحہ میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا، حملے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے، حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہداء میں شامل نہیں تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید