• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ایشیاء کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ٹی 20 ایشیاء کپ کے چھٹے میچ پاکستانی ٹیم نے 13 اووز میں 6 وکٹ پر 66 رنز بنائے ہیں، گرین شرٹس ایونٹ کے اہم ترین میچ میں مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی گیند پر گر گئی، صائم ایوب صفر پر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل دبئی میں کھیلے جا رہے میچ کی ٹاس کے لیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی قائد سوریا کمار یادیو میدان میں اترے۔

پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، عمان کے خلاف کھیلنے والی ٹیم ہی بھارتی بولنگ لائن کا سامنے کرے گی۔

پاکستانی کپتان نے کیا کہا؟

ٹاس کے موقع پر گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ پہلے بیٹنگ کر کے بھارت کو ایک اچھا ہدف دیں گے۔

پاکستان الیون

پاکستانی فائنل الیون میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم

بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما، شبمن گل، سنجو سیمسن، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، شیوم دوبے، ہاردیک پانڈیا، اکثر پٹیل، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا اور ورن چکرورتی شامل ہیں۔

ٹیموں کا شاندار استقبال

ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے بڑے مقابلے کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں تو شائقین نے شاندار استقبال کیا۔

دبئی میں پاکستانی شائقین نے دل دل پاکستان کے نعروں سے قومی کرکٹ ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستان نے عمان کے خلاف میچ میں 93 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی جبکہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے 75 رنز سے کامیاب ٹھہری تھی۔

دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے آخری 5 میچوں میں سے صرف 1 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یو اے ای سے آخری میچ سے قبل بھارت نے آخری 4 میچز انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے ہیں۔

پاکستان نے آخری 5 میچز افغانستان، یو اے ای اور عمان جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلے ہیں۔

ایشیاء کپ میں دونوں ٹیموں نے 19 میچز کھیلے ہیں، جن میں 10 میں بھارت فاتح رہا جبکہ 6 میچز پاکستان نے جیتے ہیں۔

بھارت 8 بار ایشیاء کپ کا فاتح رہ چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز 2 مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید