• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر سے اظہار یکجہتی، دوحہ میں اسلامی ممالک کا ہنگامی بند کمرہ اجلاس

—تصویر بشکریہ عرب میڈیا
—تصویر بشکریہ عرب میڈیا

اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور قطر سے اظہارِ یک جہتی کے لیے قطری دارالحکومت دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کا 2 روزہ ہنگامی اجلاس ہوا۔

دوحہ سے عرب میڈیا کے مطابق عرب اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا بند کمرے میں اجلاس جاری ہے۔

وزرائےخارجہ کل ہونے والے سربراہی اجلاس کی قرار داد کا مسودہ تیار کر رہے ہیں، سربراہی اجلاس میں اسرائیل کے خلاف مشترکہ قرار داد تیار کی جائے گی۔ 

اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت سعودی، ترک اور یمن کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔

سربراہی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے رکن ممالک شریک ہیں۔ 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

 اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے قطر کی خود مختاری اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی پر متفقہ اور مؤثر رِدعمل دیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید