• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر کا احتجاج

بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا احتجاج، میچ ریفری کے رویے پر بھی باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی۔

دوسری جانب کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

قومی ٹیم کے پیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید