• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرے میں شکست کے بعد 0-6 کا چرچا، شائقین نے بھارتی عوام کو جنگ یاد دلادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025ء کے چھٹے میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی عوام کو پاک فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کی یاد دلادی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ میں گرین شرٹس کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پاکستانی عوام نے مایوسی کے بجائے طنز و مزاح کے ذریعے اپنا غصہ ٹھنڈا کیا۔

 سوشل میڈیا پر پاکستانی مداحوں نے اپنی خفگی کم کرنے کے لیے رواں سال مئی  میں پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست اور رافیل طیارے گرانے کا 0-6 کا  اسکور یاد دلادیا، جب پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ میچ جیتیں یا ہاریں، جنگ تو ہم جیتے ہیں، ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمارا قومی کھیل بھارتی طیارے گرانا ہے، جس کا اسکور 0-6 ہے۔

ایک اور نے کہا کہ اصل اسکور کارڈ کرکٹ کا نہیں، فضاؤں کا ہے، 6 بھارتی طیارے گرے تھے، یہی حساب تاریخ یاد رکھے گی۔

کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں بھارتی شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پریشان مت ہو، یہ صرف کرکٹ ہے، جنگ نہیں، ورنہ تمہیں اصل اسکور معلوم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید