• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی مداخلت نہیں کی: ایران

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی—فائل فوٹو
ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بقائی—فائل فوٹو

ایرانی ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی الزام قطاً بےبنیاد ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کرتا ہے اور مظالم کو روکنے والے ہر عمل کی حمایت کرے گا۔

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حماس کے مذاکرات کار مذاکرات کرنے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں غزہ کے لوگوں کے مفادات کا درست ادراک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید