اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، حماس رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔
تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کےلیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ حماس کو مسلح گروہ کے طور پر ختم ہونا چاہیے۔
امریکی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو کل قطر جائیں گے۔